ImageImageImageپاکستان کو  آزاد ہوے 67 سال ہوگۓ  مگر آزاد ہونے کے باوجود ہم آزاد نہیں ہو سکے کیونکہ انگریزوں  اور ہندوؤں سے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستان پر انگریزوں و ہندووں کے غلاموں نے اپنی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے پورے ملک کو اپنے اس فرسودہ جاگیردارانہ  وڈیرانہ نظام میں جکڑا ہوا ہے جو پاکستان کی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے اور فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ کرپٹ سیاسی نظام اصل جمہوریت کی بلکل ضد ہے.پاکستان میں 67 سال میں آج تک عوام کو جمہوریت  نصیب نہ ہوی مگر اس جھوٹی جمہوریت سے جاگیردار  واڈیرے اپنی جائیدادیں بناتے رہے اور انھی جھوٹے جمہوری  حکمرانوں نے آج تک عوام کیلے کچھ نہ کیا پاکستان میں اگر کوئی تبدیلی آ ی تو وہ فوج کی شکل میں آئی جب جب سیاسی حکمرانوں نے عوام کے مفاد میں فیصلے نہ کیے تب تب فوج نے آکر ملک کو سنبھالا ہے افسوس کہ پاکستان کی عوام کو اب تک اصل جمہوریت  نصیب نہ ہو سکی کیونکہ کبھی ان سیاسی جاگیرداروں  وڈیروں  نے پاکستان میں اصل جمہوریت  کو پھل  پھولنے ہی نہ  دیا اور نہ  اتنی آزادی دی کہ اپنے حق کیلئے کھڑے ہوسکیں ایم کیوایم کے قا ید الطاف حسین نے بلکل صحیح کہا کہ جاگیردارانہ  وڈیرانہ اور کرپٹ سیاسی کلچر اور کرپٹ نظام اصل جمہوریت کی ضد ہے اس نظام کے ہوتے ہوے جمہوریت  آ ہی نہی  سکتی کیونکہ یہ 2٪مراعات یافتہ طبقے کا نظام ہے جو صرف 32 خاندانوں کے گرد اور صرف موروثی سیاست پر مشتمل ہے اس فرسودہ نظام کو تبدیل کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا اس کےلئے با شعور طبقہ آ گے آ ے اور اس فرسودہ نظام کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ پاکستان ہمیشہ اس فرسودہ نظام سے جکڑا رہےگا                               Image                                              Image