خدمت خلق فاونڈیشن

 

خدمت خلق فاونڈیشن پاکستان کا ایک رجسٹرڈ فلاحی ادارہ ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے قیام سے قبل 26 سال کی عمر میں عوام کی خدمت کے لیے 1978/79 میں خدمت خلق کمیٹی قائم کی جسے آگے چل کر بعد میں ایک اعلامیے کے زریعے 20دسمبر 1997کو خدمت خلق فاونڈیشن میں تبدیل کردیا گیاتھا۔ خدمت خلق فاونڈیشن کی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کیونکہ جب جب ملک و قوم کو کبھی کسی قدرتی آفات یا سانحات نے آگھیرا تب سب سے آگے خدمت خلق فاونڈیشن کے رضاکار انسانیت کی خدمت میں مصروف نظرآئے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے ۔
خدمت خلق فاونڈیشن کے کے زریعے غریب بیواوں ، ناداروں اور دیگر مالی مسائل سے دوچار افراد کی ماہانہ مالی امداد کی جاتی ہے۔ مالی امداد کی وصولی کےلیے غریب ناداروں کو خصوصی کارڈ بناکر دیے جاتے ہیں تاکہ وہ باآسانی امداد وصول کرسکیں ۔ خدمت خلق فاونڈیشن کے تحت ایسے خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے جو مالی مشکلات کے باعث اپنی بچیوں کی شادی نہیں کرواسکتے انکی لڑکیوں کی شادی کا انتیظام کیا جاتا ہے ، خدمت خلق فاونڈیشن کے زیرانتیظام فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے تاکہ ایسے لوگوں کی مدد کی جاسکے  جو بڑے بڑے ہسپتالوں میں علاج برداشت نہیں کرسکتے یا دوائیں وغِیرہ نہیں خرید سکتے اور اسکی نگرانی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کی میڈیکل ایڈ کمیٹی تمام معمولات دیکھتی ہے۔۔

مختلیف حادثات اور سانحات پر بروقت اگر کوئی فلاحی ادارہ امداد کو پہنچا تو وہ آپکا کے کے ایف ہی تھا ، شہر کراچی میں 1987میں صدر کے علاقے میں ایک دھماکہ ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی اموات واقع ہوئی تھیں ، اس سانحہ کے فوری بعد متاثرین کی طبی امداد کے لیےکے کے ایف کی جانب سے جناح ہسپتال کے باہر کیمپ لگایا گیا اور متاثرین کو مفت ادویات اور دیگر سہولیات دی گئیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاونڈیشن کے زیرانتیظام 9 اور 10 جون 1989 کو ایک تاریخی مفت بازار لگایا گیا جس میں سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے ۔

images.jpg

http://tune.pk/video/3371242/mqm-flood-relief-activities-in-multan

http://www.sabi.pk/videos/x2a0sn7

کے کے ایف کی جانب سے لگائے جانے والے مفت بازار میں روزمرہ کے استعمال کی اشیا مستحقین میں تقسیم کی گئی ۔  شہر کراچی سے خدمت خلق کمیٹی کے نام سے لگنے والا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے ،خدمت خلق فاونڈیشن نے جس طرح 2005 اور 2008 کے قدرتی آفات میں کشمیر گلگت ، کے پی کے اور بلوچستان کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی وہ ہم سب کے سامنے ہے کہ کس طرح کے کے ایف نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر قومی سانحے پر ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ، اسکے اعلاوہ سندھ میں 2006اور 2009/10 میں آنے والے سیلاب سے عام شہری متاثر ہو یا پھر تھر میں قحط سالی کے باعث بچوں کی اموات کا معاملہ ہو ہر بار کے کے ایف نے بڑھ چڑھ کر اپنا اہم کردار ادا کیا جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتاکہ کے کے ایف نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ اور انکی انتھک محنت کا ہی نتیجہ ہےکہ آج خدمت خلق فاونڈیشن نہ صرف کراچی ، حیدرآباد بلکہ اندرون سندھ ، پنجاب ،کےپی کے ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، اور بلوچستان میں بھی کے کے ایف کے رضاکار انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ خدمت خلق فاونڈیشن کے تحت ڈسپینسری کام کررہی ہیں مگر کے کے ایف اسے پورے شہر میں مقامی سطح تک لےجانا چاہتا ہے جہاں مستحق مریضوں کو انکے گھر کے قریب ہی مفت ادویات اور علاج میسر آسکے ، کے کے ایف کے تحت کراچی میں 260 بیڈ پر مشتمل ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے جہاں مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات دی جاتی ہیں ، اسکے اعلاوہ حیدرآباد میں 100بیڈ پر مشتمل نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس تعمیر کیاگیا ہے جہاں بغیر کسی رنگ و نسل یا لسانی تعصب کے بغیر عوام کو سہولت دی جاتی ہے جس سے اندرون سندھ اور حیدرآباد کے شہری مستفید ہوتے ہیں ۔ مختلیف شہروں اور صوبوں میں کےکے ایف کے زیرانتظام ایمبولینس سروسسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ خدمت خلق فاونڈیشن کی جانب سے حال ہی میں شہر کراچی میں مختلیف علاقوں میں کے کے ایف بلڈ بنک ، کے کے ایف پیتھالوجی ، کےکے ایف ڈسپینسری ، کےکے ایف فارمیسی اور دیگر کا افتتاح کیاگیا ہے جس سے شہر کے عام شہری استعفادہ حاصل کررہے ہیں ۔ کے کے ایف کی جانب سے ہر سال ماہ رمضان میں شہر کراچی ، حیدرآباد اور دیگر میں سالانہ مالی امداد کی تقسیم کا پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں مقامی سطح پر مستحق غریب غربائ میں راشن اور دیگر اشیائ خردونوش تقسیم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ بھی اپنی عید اچھے سے گزارسکیں ، اور یہ سب کام متحدہ قومی موومنٹ کے زمہ داران وکارکنان ، عام شہریوں اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے ہی کیا جاتا ہے اور لوگوں کے عطیات کو مستحق افراد تک پہنچایا جاتا ہے۔

http://www.dailymotion.com/video/x224wk9_annual-aid-distribution-program-of-kkf-2014-altaf-hussain-condemn-feudalism-inaction-of-govt-on-diff_news

خدمت خلق فاونڈیشن عیدالضحی کے موقع پر عوام سے قربانی کے جانور کی کھال خدمت خلق فاونڈیشن کو دینے کی اپیل کرتی ہے اور اسکے اعلاوہ ماہ رمضان میں عوام کی طرف رجوع کرتی ہے کہ عوام اپنازکوٰة فطرہ کے کے ایف کو دیں تاکہ خدمت خلق فاونڈیشن زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کرسکے اور اسکے ادارے سے زیادہ سے زیادہ غریبوں کی امداد کی جاسکے ۔ ماہ رمضان میں زکوٰة فطرہ ادا کرنا ایک مذہبی فریضہ ہے جس کا ادا کرنا لازمی ہے تو کیوں نہ یہ فریضہ ایسے ادا کیاجائے کہ فریضہ بھی ادا ہوجائے اور مستحق افراد کی مدد بھی ہوجاے اوراس فریضے کی ادائیگی کے لیے خدمت خلق فاونڈیشن سے بہتر کوئی ادارہ نہیں ہوسکتاجو 24 گھنٹے اور سالہا سال دکھی انسانیت کی خدمت میں ہر وقت مصروف رہتاہے۔

Advertisements