پاکستان ٹیم کی جیت ..مگر کپتان پر تنقید

   پاکستان میں تمام کھیلوں میں سب سے زیادہ اہمیت کرکٹ کو حاصل ہے . جب سے ٹی 20 جیسے تیز ترین فارمیٹ کی کرکٹ ہونا شروع ہوی ہے تب سے اس کھیل سے زیادہ ہی لوگوں کی دلچسپی بڑھ گءہے جس کی بنیادی وجہ کم وقت میں بہترین انٹر ٹینمینٹ دیکھنے کو مل جاتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ کل کہ سپر اسٹاد کبھی عوام کو ہیرو لگتے ہیں اور کبھی زیرو … کبھی کھلاڑیوں کو عوام کے بے حد غہصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کبھی عوام انھیں سر آنکھوں پر بٹھا لیتے ہیں مگر عوام کو بھی تنقید کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ کپتان جو بھی فیصلہ کرتا ہے وہ ٹیم کے لیے ہی کرتا ہے.

CLuTHOsVAAA96Wg

پاکستان سری لنکا کے دورے پر تاریخی فتوحات سمیٹ چکا ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کی محنت شامل ہے . پاکستان سری لنکا کی سیریز کچھ یوں رہی .. 3 ٹیسٹ میچز کی سریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 2 -1 سے شکست دے کر سریز اپنے نام کی جس میں مصباح الحق نے کپتانی کے فرائض انجام دیے جنھیں ماضی میں بہت سی تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کے باوجود انھوں نے ٹیم کی بہت سی کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کیا. مصباح الحق کی ہی کپتانی میں پاکستان 9 سال بعد سری لنکا میں کوی ٹیسٹ سریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا .
ٹیسٹ سریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد ایک روزہ میچیز کی سریز میں بھی پاکستان نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا اور 5 میچوں کی سریز میں سری لنکا کو 3-2 سے شکست دے کر ایک روزہ سریز اپنے نام کرکے آی سی سی کی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی .
ایک روزہ میچز میں کپتانی کے فرائض نوجوان کپتان اظہر علی نے انجام دیے جس میں انکی کارگردگی بطور کپتان متاثر کن تھی . مصباح الحق اور ماضی کے کپتانوں کی طرح اظہر علی کو بھی بہت سے حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر انکی کارگردگی نے انکے ناقدین کے منہ بند کردیے جس کے بعد انکے ناقدین بھی انکی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے جو اظہر علی کے مستقبل کے لیے نیک شگون ہے.
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سریز میں تاریخی فتوحات کے بعد ٹی 20 میں بھی پاکستانی ٹیم نے بہترین کارگردگی کا تسلسل برقرار رکھا جو تمام حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی کے مترادف ہے.
پاکستان نے ٹی 20 سریزمیں بھی اپنی بہترین کاردگی کے زریعے سری لنکن ٹیم کے ہوش اڑادیے .
پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے بآسانی جیت حاصل کی مگر آخری ٹی20 میچ نے سب کو کلمے پڑھوادیے . سری لنکا نے سریز اور ٹی20 کے آخری میچ بہترین کاردگی دکھای اور 172 رنز کے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کرکے پاکستان کے لیے مشکل کھڑی کردی اور وہی ہوا جو پاکستانی کھلاڑی ہمیشہ کرتے ہیں بڑا ہدف تعاقب کرتے ہوے پاکستانی بیٹسمین اپنی بیٹینگ ہی بھول گئے اور ایک کے بعد پویلین چلتا بنا .50 پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد قوم نے پاکستان کی جیت کے لیے ہاتھ اٹھا لیے .
پاکستانی قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں اور شاہد آفریدی انور علی عماد وسیم اور رضوان کی بہترین اننگ نے مشکل اور مصیبت میں پھنسی پاکستانی ٹیم کی کشتی کو بنھور سے نکال کر سرخرو کردیا. چوکوں ،چھکوں کی بارش نے سب کو خوش کردیا اور پاکستان نے سری لنکا کو ٹی 20 میں بھی شکست دے کر وائٹ واش کردیا

CLVwEOUUwAA97fH CLW6CnfVAAILOeQ

میچ سے قبل اور میچ کے دوران شاہد آفریدی کو بےحد تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس تنقید کی وجہ تھے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز جو بہترین کاردگی کے باوجود ٹی 20 کے دونوں میچز میں شامل نہ تھے .
سابق کھلاڑیوں اور عوام کی حسب روایت تنقید کے باوجود شاہد آفریدی نے اپنے ناقدین کو اپنی کاردگی سے سب کو خاموش کروادیا .اصولی طور پر ہونا بھی یہ ہی چاہیے کہ جس کھلاڑی کو بھی تنقید کا سامنا ہو وہ اپنے ناقدین کو اپنی پرفانس سے خاموش کروانا چاہیے .
ہیاں میں شاہد افریدی کی حمایت میں یہ کہنا چاہونگا کہ بےشک سرفراز ایک بہترین کھلاڑی ہے مگر ہمارے سابق کھلاڑیوں کو کسی پر تنقید سے پہلے تھوڑا صبر سے کام لینا چاہیے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی20 کے میچ کے دوران شاہد آفریدی پر دگناہ پریشر تھا ایک تو یہ کہ انھیں گراونڈ سے باہر کے لوگوں کی بے حد تنقید کا سامنا تھا دوسرا یہ کہ اس میچ میں پاکستان کی بیٹینگ اور بالنگ دونوں ہی متاثر کن نہیں تھی .
بےشک پاکستان سری لنکا کے خلاف تمام فارمیٹ کی سریز میں کامیاب ہوگءمگر ہمیں اپنے رویوں پر غور کرنا چاہیے عوام کو جذبات سے نہیں کچھ باتیں دماغ سے بھی سوچنا چاہیے ٹیم کی سلیکشن کپتان کی منظوری سے ہی ہونا چاہیے ورنہ ایسے ڈمی کپتان کا فائدہ نہیں جو کسی اور کے اشاروں پر چلے مگر وہیں پر یہ بات کپتان پر بھی لازم ہے کہ کپتان اگر کسی بہترین کھاڑی کو ڈراپ کرتا ہے تو وہ قوم کو بتانے کا بھی مجاز ہوتا ہے .
پوری پاکستانی قوم اور ٹیم کو سری لنکا میں بہترین فتوحات سمیٹنے پر دل کی گہرایوں سے بہت بہت مبارکباد .
پاکستان زندہ باد

This Blog also Published on Ary news –

Here is Link- Check this – Ary News Blog Link   http://http://arynews.tv/ud/blogs/archives/67075

CLWIldkVAAAo1Ck  CLV6QDtUEAAE-8a .

Advertisements