10526149_10203910939471030_3980443702634253778_n   imagesjjjjj

زمانہ تاریخ میں بے شمار نام ایسے گزرے ہیں جن کی شخصیت کے ایک سے زائد پہلو رہے ہیں اور آج میرے سامنے ایسی ہی ایک شخصیت ہے جس کے بارے میں کیا کہا جاۓ  اور کیا لکھا جاۓ بلکہ میرا قلم اس شخصیت کا حق ادا کردے یہ ناممکن ہے اور یہ شخصیت کوئی اور نہیں ، پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین ہیں جنھوں نے اپنے قول و فعل سے اپنے نام کا لوہا منوایا جو کہا وہ کر کے دکھایا اور اپنی قوم کو ہر آنے والی بڑی سے بڑی مشکل اور  ہر محاز کو اپنی دور اندیشی سے عبور کرنے کا حوصلہ عزم اور ہمت دی یہ ہی وہ وجہ ہے کہ الطاف حسین کی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کے پیش نظر ایک امریکی جریدے نیوز ویک نے الطاف حسین کو دی رائٹ مین کا خطاب دیا جو پاکستان کی عوام  اور ایم کیو  ایم کے کارکنان کے لیے باعث فخر ہے  .الطاف حسین کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے  الطاف حسین لاکھوں چاہنے والوں کی دل کی دھڑکن بن گئے ہیں اور  انکے چاہنے والے ہر وقت خواہ دن ہو یا رات آندھی ہو یا  طوفان بس اپنی قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہیں ایم کیو ایم کے  قائد بے  شمار صفات خوبیوں اور اچھائیوں کے مالک ہیں الطاف حسین نے سب سے پہلے پاکستان میں جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف آواز اٹھائی. الطاف حسین ۱۷ ستمبر ۱۹۵۳ کو کراچی میں پیدا ہوے اور  ۱۲۰ گز کے مکان میں پرورش پائی .ایم کیو ایم کے قائد نے سندھ اور بلوچستان سے ایک سال کی  فوجی تربیت بھی حاصل کی ہے کرتا پجامہ اور واسکٹ آپکا پسندیدہ  لباس ہے آپ نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو طالب علمی کے زمانے سے ہی بروئے کار  لانا شروع کردیا تھا اور اپنے  طالب علمی کے ایام سے ہی حقوق سے محروم عوام  کے لیے  جدوجہد کا آغاز کردیا تھاـ اور دیکھتے  ہی دیکھتے الطاف حسین  کا  نظریہ تعلیمی درسگاہوں  سے  نکل کر  گلی  کوچوں سندھ  کراچی سے  پھیلتا ہوا آج پورے  پاکستان میں پھیل چکا ہے اور آج گلگت بلتستان میں بھی الطاف حسین  کے چاہنے والے  ہیں .  کسی نے تصور میں بھی نہیں سوچا ہوگا  کہ ۱۷ ستمبر ۱۹۵۳ کو ۱۲۰ گز کے مکان  میں پیدا ہونے والا الطاف حسین غریب محکوم عوام کی آواز بنے گا. پاکستان میں ایسا کوئی لیڈر یا قائد نہیں جو اپنے  کارکنان سے اتنی محبت کرتا ہو .  الطاف حسین نے  اپنی زندگی کے بہترین ایام اپنی قوم  کی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے قربان کردیے. الطاف حسین  نے  اپنی جدوجہد کا آغاز ۲۴ سال  اور ۹ ماہ کی عمر میں کیا. حقیقت تو  یہ ہے کہ  اصل انقلاب تو الطاف حسین ہیں  اگر پاکستان  میں کوئی انقلاب کی تشریح جاننا جاہتا ہے تو وہ الطاف حسین کی تاریخی ۳۶ سالہ جدوجہد کو دیکھ لے جو  حقوق کے حصول کے لیے اب تک جاری ہے.
ایم کیو ایم کے تمام کارکنان و  تمام زمہ داران کو الطاف حسین کی  ۶۱ ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو

.
دعا گو ہوں  کہ اللہ ایم کیو ایم کو اور پوری قوم کو الطاف حسین کی قیادت میں کامیاب کرے  آمین
اللہ الطاف حسین کو درازی عمر بالخیر عطا کرے اور صحت دے .آمین. 

Advertisements