Ramadan-kareem-Wallpapers-17 

رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں انسان ان لوگوں کی بھوک کو محسوس کرتا ہے جو آج بھی اس دنیا میں روٹی کے ایک ایک ٹکڑے کو ترس رہے ہیں ایسا مہینہ جو تحمل بردباری برداشت کا درس دیتا ہے جس کی ایک ایک ساعت نور اور برکتوں سے پر ہے کیا وجہ ہے کہ ہم ان سب چیزوں کا خیال صرف ایک ماہ کے لیے رکتھے ہیں ؟؟ کیوں یہ ساری اچھی عادتیں تمام عمر کے لیے ہمارے اندر حلول نہیں کرجاتیں ؟ اس لیے کہ ہم صرف اس ماہ کو اہمیت دیتے ہیں کیونکہ عام دنوں میں شائد جب پیٹ بھرا ہوا ہو تو کسی کی بھوک کی شدت کا اندازہ نہیں ہوتا ، جب پانی و کولڈڈرنک سے حلق تر ہو تو بھری دوپہر میں کسی کا دروازے پر آکر پانی کا سوال کرنا برا لگتا ہے ،اسی لیے تحمل  برداشت اور احساس صرف اسی ماہ کے لیے مخصوص مت کیجیے ان خوبصورت چیزوں  کو اپنی شخصیت  کا حصہ بنالیجے
ہم اپنے گھر میں آنے والے مہمانوں کی خوب آؤ بھگت کرتے ہیں اپنے گھر اور ہر دل کے دروازے ان کے لیے کھول دیتے ہیں انکی آمد کا شدت سے انتظار کرتے ہیں تاکہ مہمان ہم سے خوش ہوں اور بار بار ہمارے گھر آنا چاہیں یہ رمضان بھی تو ایک مہمان ہی ہیں جو صرف ایک ماہ کے لیے ہی ہمارے درمیان قیام کرتے ہیں اور پھر اگلے سال آنے کی آس دے کر رخصت ہوجاتے ہیں اور اگلا سال نا جانے کس کے نصیب میں ہو اور کس کے نہیں تو اس رمضان میں ہم جتنی نیکیاں کماسکتے ہیں کما لیں جتنا اپنے رب کو منا سکتے ہیں منالیں صرف اپنے طاہر ہی نہیں اپنے باطن کو بھی بدلنے کی کوشش کیجیے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے “” روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوںگا “”
ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ” روزے دار کے منہ کی بو اللہ کو مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسند ہے .”

اللہ تعالی کے ہم انسانوں پر بہت  احسانات ہیں جن کا شکر نہ تو زبان کرسکتی ہے اور نہ ہی اسکو ضبط تحریر میں لایا جاسکتا ہے ہر موقع پر وہ ہمیں سدھرنے اور  سیدھے راستے چلنے کی ہدایت دیتا ہے اس ماہ رمضان کی رحمتیں لوٹ لیجیے اور اس سے بحشش و مغفرت کی دعا کیجیے کیا پتہ ہمیں اگلے سال کی ماہ رمضان کی رحمتیں برکتیں نصیب ہوں نہ ہوں کیوں کہ یہ مہمان ہیں رمضان

images.

Advertisements