الطاف حسین نے اپنی جدوجہدکا آغاز جامعہ کراچی میں   ایک طلبہ تنظیم  اے پی ایم ایس او سے کیا الطاف حسین نے 11 جون 1978 کو ایک طلبہ تنظیم کی بنیاد ڈال کر ان تمام مظلوم پسے ہوۓ لوگوں کی ترجمانی کی جو 1947 کی آزادی کے بعد سے کسی دوسری آزادی کے منتظر  تھے جو خدا سے اپنے لیے کسی مسیحا کو مانگ رہے تھے .الطاف حسین کسی فرد کا نام نہیں بلکہ اس نعمت کا نام ہے جو اس قوم اور ملک کو بڑی منت اور دعاؤں  کے نتیجے میں  ملی ہے  گیارہ جون اس سوچ کا نام ہے جو اس قوم کے زہنوں میں اٹھ رہی تھی لیکن اگر محسوس کیا تو صرف الطاف حسین  نے.
گیارہ جون ان جذبات کا نام ہے جن کو الطاف حسین نے ابھار کر آزادی کے کرداروں کو دوبارہ سر بلند کردیا الطاف حسین  نے بے آسرا ہونے والی ایک قوم کو سہارا دیا اور انکو انکی اہمیت بتائی کہ  وہ کیا ہیں ؟؟
گیارہ جون ہی وہ دن تھا جب آزادی کے کرداروں کے سپوت یکجا ہوئے اور دوبارہ اپنے سفر کا تعین کیا   – گیارہ جون وہ دن ہے جو انشاءاللہ وہ تاریخ بنے گا کہ اس دن ہر رنگ و نسل اور تمام مذاہب کے مظلوم عوام اس دن کو تجدید عہد وفا کے طور پر منائیں گے الطاف حسین نے گیارہ جون 1978 کو اے پی ایم ایس او کی بنیاد ڈال کر مظلوم غریب  محکوم عوام کو خاموش تبدیلی و انقلاب کا اشارہ دیا .الطاف حسین نے نظریے کی تکمیل کی خاطر بیش بہا قیمتی قربانیاں دیں.اس تحریک کی بنیاد میں الطاف  حسین کے انقلاب و نظریات  اور انکے ساتھیوں کی بے شمار ہر قسم کی جانی و مالی قربانیاں شامل ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ہر دور میں اس تحریک کو صفحہ  ہستی سے مٹانے کی  گھناونی سازشیں اور منفی پراپیگنڈے تک کیے جاتے رہے ہیں جو آج بھی جاری ہیں  مگر یہ حق پرستی کا سفر تھم نہ سکا اور یہ حق پرستی کا قافلہ آج بھی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے .
باطل سے کبھی نہ حق مٹا ہے اور نہ مٹے گا
قاتل سے کبھی قتل نہیں ہوتا نظریہ.

Image  Image     Image    

اے پی ایم ایس او کے 36 ویں یوم تاسیس پر عرض ہےَ

اس یوم تاسیس کے دن
 ہر سو اجالا ہوجائےگا جب قائد کا سلام آےگا
ہم قائد سے وہ وعدہ نبھاینگے حق پرستی کا پرچم لہراینگے
اس یوم تاسیس کے دن …
سمجھنا ہے ہمیں ساتھیوں یہ بیچ بھنور ہے ساگر کا
طوفانوں سے ٹکرا کر ہی ہم اسمنزل کو پاینگے
اس یوم تاسیس پر ہم انقلاب کا نعرہ لگاینگے

 

  اے پی ایم ایس او الطاف حسین کی قیادت میں 11 جون 2014 کو اپنا 36واں یوم تاسیس اپنے روایتی جوش و جزبہ اور عظیم والیشان طریقے سے منانے جارہی ہے قائد تحریک الطاف حسین اور انکے تمام ساتھیوں کو اے پی ایم ایس او کے 36 ویں یوم تاسیس پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان شہداء کو سلام جنھوں نے 36 سالہ حق پرستی کے سفر کو اپنے لہو کے چراغوں سے روشن کیا اور تحریک کے لیے اپنی جان کی قربانی دی .الطاف حسین اور انکے ایک ایک کارکن کو انکی جدوجہد کے 36 سال مبارک ہوں اور اپنی تحریک کے مشن و مقصد میں کامیاب ہوں (آمین ) 

Image  Image 

Advertisements