پاکستان محبت کی نگاہ سے                                                           Image                    

پاکستان ایک بہت بدقسمت ملک ہے جسے اپنی نام نہاد آ زادی کے باوجود سچی خلوص محبت نہ مل سکی اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہاہے اس میں کوئی  شک نہیں کے سب پاکستان سے بہت پیار کرتے ہیں مگر افسوس کہ پاکستان کو پھر بھی کسی سے وفا نہ ملی.پاکستان سے محبت کے  دو دعویدار ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے رقیب ہیں اور دونوں کی محبت بہت عجیب ہے پاکستان سے .پاکستان سے محبت کے دونوں دعویدار ایک دوسرے سے مختلیف ہیں ایک طبقہ وہ ہے جو جاگیرداروں وڈیروں سرمایہ داروں اور حکمرانوں پر مشتمل ہے اور دوسرے عوام جو ان حکمرانوں کے آ گے بے بس نظر آ تے ہیں جو اپنی محبت کا اظہار  بھی نہیں کرسکتے اور ایک حکمران ہیں جو زبردستی پاکستان سے محبت کا حق جتا رہے ہیں حکمران تو بس پاکستان کو اسکی دولت اور شہرت کے لیے اپنے قبضے میں لیے ہوے ہیں اور زبردستی محبت کا دکھاوا کر کے پاکستان کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنارہے ہیں جو صرف اپنے مفاد کیلئے پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ایک طرف وہ بچارے عوام ہیں جو بہت آ رام سے اپنی محبت کو زیادتی کا نشانہ بنتا دیکھ رہے ہیں عوام کی  اتنی افرادی قوت ہونے کے باوجود اپنے پاکستان کی عزت نہیں بچاسکتے …بھلا یہ کیسے محبت کرنے والے ہیں جو ان جاگیرداروں وڈیروں کی آ نکھوں میں انکھیں ڈال کر پاکستان سے محبت کا اظہار نہیں کرسکتے? کیسے دعویدار ہیں یہ عوام جو اپنی عوام کو زیادتی کا نشانہ بنتا ہو دیکھ رہے ہیں اور بچارے بنے  ہوے ہیں اسی وجہ سے پاکستان دونوں کی محبت سے عاجز ہے اور آ ج 67 سال  بعد بھی پاکستان وفا کی تلاش میں ہے.پاکستان نے اپنا سب کچھ ان رفیبوں کے سامنے پیشں کردیا پھر بھی یہ  دونوں طبقے پاکستان کے ساتھ وفا نہ کرسکے …اگر  ان دونوں طبقوں نے کچھ دیا تو وہ صرف رسوائ ہے..اگر عوام پاکستان کو محبت کرتی ہے تو  اٹھ کھڑی ہو پاکستان کیلئے اور زبردستی کے حکمرانوں  سے آ زاد کروادیں پاکستان کو اور اپنے اوپر  سے بے وفائی کے داغ کو دھو ڈالیں آ خر کب تک عوام اپنی محبت کو اس طرح سے زلیل و خوار کرتے رہینگے خدارا اگر قوم پاکستان  سے حقیقی محبت کرتے ہیں تو پاکستان کو مزید زیادتی کا نشانہ بنتا ہو ا نہ دیکھیں ورنہ یہ  حکمران پاکستان سے جبر کے طور  پر پاکستان سے محبت کا  ڈھونگ کرتے  ر ہے گے اور ایک دن اےگا جب یہ حکمران  تھک  جاینگے تو پھر باہر چلے جاینگے پھر کرتے رہینا محبت…..جب محبت  تو ہوگی مگر  پاکستان  نہیں ہوگا …..پاکستان کے جبری  حکمران  سے پاکستان  کو بچالو اے  عوام  ورنہ  تم ہمیشہ بے وفا کہلاوگے .

Advertisements